ارجنٹائن کی لاپتہ آبدوز کی تلاش کی کوششیں تیز

ارجنٹائن حکومت نے امریکی سائنسی تحقیقاتی ادارے ناسا کی جانب سے تلاش میں مدد کی پیش کش کو قبول کرلیا

اتوار 19 نومبر 2017 19:10

ارجنٹینا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر نومبر ء)ارجنٹائن کی لاپتا ہونے والی آبدوز کی تلاش کی کوششیں تیز کردی گئیںمیڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کی جرمن ساختہ آبدوز کی لوکیشن گزشتہ روز ارجنٹائن کے جنوبی ساحل سے 430 کلومیٹر کے فاصلے پر دیکھی گئی تھی جس کے بعد اس کا رابطہ منقطع ہوگیا ،ْآبدوز میں عملے کے 44 افراد شامل ہیں جن کی تلاش کے لیے فوری طور پر آپریشن شروع کردیا گیا ہے تاہم تیز لہروں کے باعث ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن کی بحریہ کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ آبدوز کے مواصلاتی نظام میں کسی قسم کی کوئی خرابی ہوگئی ہو۔دوسری جانب ارجنٹائن حکومت نے امریکی سائنسی تحقیقاتی ادارے ناسا کی جانب سے تلاش میں مدد کی پیش کش کو قبول کرلیا ہے۔