فیض آباد کے قریب تحریک لیبک کے مظاہرین کا پولیس چوکی پر حملہ، مقدمہ تھانہ کھنّہ میں درج

دھرنے کے قائدین اور شرکا کے خلاف مقدمات کی تعداد 18 ہوگئی

اتوار 19 نومبر 2017 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر نومبر ء)فیض آباد کے قریب تحریک لیبک کے مظاہرین کا پولیس چوکی پر حملے کا مقدمہ تھانہ کھنّہ میں درج کرلیا گیا جس کے بعد دھرنے کے قائدین اور شرکا کے خلاف مقدمات کی تعداد 18 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق فیض آباد کے قریب تحریک لیبک کے مظاہرین کا پولیس چوکی پر حملے کا مقدمہ تھانہ کھنّہ میں درج کرلیا گیا ہے ۔

مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مقدمے میں پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ۔ سوہان کے قریب ا توار کی شام کو مظاہرین نے اچانک پولیس چوکی پرحملہ کردیا تھا ، مظاہرین کے ہاتھوں میں راڈ والے ڈنڈے ، اور پتھر تھے ، مظاہرین نے ایس ایچ او کورال ستار شاہ کو اغوا بھی کرنے کی کوشش کی ، زخمیوں میں ایس پی مصطفے تنویر ، دو انسپکٹرز ، چار اہلکار اور دو ایف سی کے اہلکار بھی شامل ہیں ،زخمی افسران اور اہلکار کا پمز میں میڈیکل کرایا گیا۔میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمے میں مزید دفعات شامل کی جائیں گی ،دھرنے کے قائدین اور شرکا کے خلاف مقدمات کی تعداد 18 ہوگئی۔آ چ

متعلقہ عنوان :