حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں کو جدید طبی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اپ گریڈیشن کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے، رانا ثناء الله

الائیڈ ہسپتال میں اردگرد کے اضلاع بلکہ پورے ریجن کے مریضوں کی طبی ضروریات پوری کی جارہی ہیں جس میں بتدریج جدید طبی وسائل فراہم کرنے پر بھر پور توجہ ہے ہیلتھ سیکٹر میں ان انقلابی اقدامات کے فوائد اور وسیع وسائل فیصل آباد کو بھی فراہم کئے جارہے ہیں،صوبائی وزیر قانون

اتوار 19 نومبر 2017 21:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر نومبر ء)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب صوبہ بھر میں سرکاری ہسپتالوں کو جدید طبی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اپ گریڈیشن کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے اور ہیلتھ سیکٹر میں ان انقلابی اقدامات کے فوائد اور وسیع وسائل فیصل آباد کو بھی فراہم کئے جارہے ہیں ۔

الائیڈ ہسپتال میں اردگرد کے اضلاع بلکہ پورے ریجن کے مریضوں کی طبی ضروریات پوری کی جارہی ہیں جس میں بتدریج جدید طبی وسائل فراہم کرنے پر بھر پور توجہ ہے ،وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی منظوری کے تحت ساڑھے چھ کروڑ روپے کی لاگت سے الائیڈ ہسپتال کے نیورو سرجری وارڈ میں چھ بیڈز پر مشتمل جدید ترین ماڈل آئی سی یو قائم کیا گیا ہے جوکہ پاکستان بھر میں اپنی نوعیت کا واحد اور منفرد سٹیٹ آف دی آرٹ آئی سی یونٹ ہے جس میں غیر ملکی ماہرین کی تکنیکی مہارت و معاونت سے دنیا کی جدید طبی مشینری نصب کی گئی ہے جس میں سر کی شدید چوٹ کے مریضوں کا مفت علاج ہو گا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر قانون نے الائیڈ ہسپتال کے نیورو سرجری وارڈ میں عالمی معیار کے اس جدید ترین آئی سی یو کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر ‘ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خرم الطاف ‘ انچارج شعبہ نیورو پروفیسر ڈاکٹر اکمل حسین ‘ پروفیسر ڈاکٹر صفدر حسن سیال ‘ ڈاکٹر اکرم چیمہ اور دیگر ڈاکٹرز کے علاوہ چیئرمین یونین کونسل میاں جمشید اور دیگر عمائدین شہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صوبائی وزیر قانون نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کے بعد نئے قائم کردہ آئی سی یو میں نصب کی گئی جدید طبی مشینری اور اس کی ورکنگ ‘ طریقہ علاج وطبی سہولیات کا جائزہ لیا اورکہا کہ ۔ صوبائی وزیر قانون نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر ‘ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خرم الطاف ‘ انچارج شعبہ نیورو پروفیسر ڈاکٹر اکمل حسین و دیگر پروفیسرز ‘ ڈاکٹرز ‘ انتظامی افسران و سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے قیام اور ریگولر وائس چانسلر کی تقرری کی بدولت نہ صرف میڈیکل ریسرچ و سروسز کا معیار مزید بہتر ہو گا بلکہ اس شعبہ میں درپیش مسائل بھی تیزی سے حل ہو سکیں گے۔

اس موقع پر وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے بتایا کہ اس نوعیت کا ماڈل آئی سی یو اس سے قبل سرکاری و نجی شعبہ میں موجود نہیں اور اگر اس قسم کا یونٹ نجی شعبہ میں ہو تو مریض کے علاج کا روزانہ کا خرچہ ایک لاکھ روپے کے قریب ہو گا ۔ انہوں نے بتایا کہ الائیڈ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں اپریشن تھیٹرز کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں کے علاوہ مختلف بیماریوں کے ہر شعبہ میں جدید ترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ۔

انچارج نیورو سرجری وارڈ پروفیسر ڈاکٹر اکمل حسین نے بتایا کہ آئی سی یو میں جدید ترین مشینری کی تنصیب میں اٹلی کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور یہ شعبہ چھ ماہ کی مدت میں مکمل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سر کی شدید چوٹ اور نیورو کی سنگین بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو جدید ترین بیڈز پر وینٹیلٹر‘ آکسیجن ‘ مانیٹرنگ ‘ سکر مشین اور دیگر آلات نصب ہیں جبکہ سیٹ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ہسپتال کے باہر سے بھی سٹاف کی کارکردگی کو چیک کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چھ بیڈز کے اس آئی سی یو میں مزید دو بیڈز کی گنجائش ہے جس میں کمپیوٹرائز کے ذریعے پیپرلیس سسٹم رائج کیا جائے گا ۔