نیل کے کوٹے پر اثرانداز ہرکوشش کا طاقت سے جواب دیں گے،مصری صدر

دریائے نیل کے پانی میں مصر کے کوٹے پر گفتگو کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،عوام تسلی رکھیں،خطاب

اتوار 19 نومبر 2017 17:00

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر نومبر ء)مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے خبردار کیا ہے کہ دریائے نیل میں مصر کے کوٹے پر اثر انداز ہونے والی ہر کوشش کا پوری طاقت سے جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عبدالفتاح السیسی کا صوبہ کفر الشیخ میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں کہنا تھا کہ دریائے نیل کے پانی میں مصر کے کوٹے پر گفتگو کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔صدر نے مصری عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ہم سوڈان او رایتھوپیا کے ساتھ بہت پہلے گفت و شنید کرکے 3باتیں واضح کرچکے ہیں۔ ان میں پہلی یہ کہ دریائے نیل کے پانی میں مصر کے کوٹے پر اثر اندازی سے متعلق کوئی بھی کوشش قبول نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :