حکومت مدت نہیں عدت پوری کر رہی ہے،فواد چوہدری

ملک کا وزیر اعظم کون ہے اور وزیرخزانہ کون اس راز کا جواب دینے والے کو کروڑ روپیہ کا انعام دیں گے،بیان

اتوار 19 نومبر 2017 21:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر نومبر ء)حکومت مدت نہیں عدت پوری کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنا منشی بھی فارغ نہیں کر پا رہے۔یہ بات مرکزی ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ منتوں ترلوں سے حکومتیں نہیں چلتیں۔ ملک کا وزیر اعظم کون ہے اور وزیرخزانہ کون اس راز کا جواب دینے والے کو کروڑ روپیہ کا انعام دیں گے۔ فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ شریف خاندان کے پاس ہر سوال کا جواب سازش ہے۔صرف اس سازش کا نہیں بتا رہے کہ تین ہزار کروڑ انکے اکاؤنٹوں میں کیسے آیا۔

متعلقہ عنوان :