ایبٹ آبادمیں نوازشریف نے پاکستان کے سب سے چھوٹے گراؤنڈمیں جلسہ کیا، میں جلسے میں ہوتاتونوازشریف کوکہتاچل جھوٹا،شیخ رشید

نوازشریف اس ملک کی فوج کوتباہ کرناچاہتے ہیں ،نوازشریف جنرل قمرجاویدباجوہ کامتبادل ڈھونڈرہے تھے ،ملک کی سیاسی صورتحال20دسمبرتک واضح ہوجائیگی ،مارچ میں موجودہ حکومت کک مارچ ہوجائے گی،نجی ٹی وی کوانٹرویو

اتوار 19 نومبر 2017 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر نومبر ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ ایبٹ آبادمیں نوازشریف نے پاکستان کے سب سے چھوٹے گراؤنڈمیں جلسہ کیا، میں جلسے میں موجودہوتاتونوازشریف کوکہتاچل جھوٹا،نوازشریف اس ملک کی فوج کوتباہ کرناچاہتے ہیں ،نوازشریف جنرل قمرجاویدباجوہ کامتبادل ڈھونڈرہے تھے ،ملک کی سیاسی صورتحال20دسمبرتک واضح ہوجائیگی ،مارچ میں موجودہ حکومت کک مارچ ہوجائے گی۔

اتوارکے روزنجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ نوازشریف بھول گئے ہیں کہ انہیں کیوں نکالاگیا،نوازشریف بھول گئے کہ وہ دس سال کامعاہدہ کرکے بیرون ملک فرارہوگئے تھے ،پھربھی وہ کہتے ہیں میں ڈرنے والانہیں ہوں ،شیخ رشیدنے کہاکہ نوازشریف کی حالت قابل رحم ہے ،کچھ دنوں بعدنوازشریف کوعوام پتھرمارنانہ شروع کردیں ،نوازشریف یہ تاثردینے کی کوشش کررہے ہیں کہ ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ،نوازشریف عوام کویہ نہیں بتارہے کہ ان کے خلاف سپریم کورٹ سے نظرثانی اپیل کافیصلہ کیاآیاہے ،نوازشریف ایبٹ آبادکے سب سے چھوٹے گراؤنڈمیں جلسہ کیا، اگرمیں ایبٹ آبادمیں ہوتاتوزورسے کہتاچل جھوٹا،نوا ز شریف نے جونیجوسے کواتارجونوازشریف کے محسن تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شریف خاندان کوجسٹس عبدالقیوم جیساجج چاہئے ،نوازشریف کسی فوجی جرنیل کوہتھکڑی لگواناچاہتے ہیں ،موجودہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کونوازشریف نے خودآرمی چیف بنایا،نوازشریف بعدمیں قمرجاویدباجوہ کوہٹاناچاہتے تھے ،نوازشریف کی آج تک کسی جرنیل سے نہیں بنی ،نوازشریف کوئی جرنیل بٹ ڈھونڈرہے ہیں ،نوازشریف کاایجنڈااس ملک کی فوج کوتباہ کرناہے ۔

انہوںنے کہاکہ جب 1999ء میں مارشل لاء لگاتوقدرت کی طرف سے مجھے پہلے ہی ارشاہ مل گیاتھامیں نے چھ دن پہلے ہی اپناسامان پیک کرلیاتھا،نوازشریف کواس وجہ سے مجھ پرشک ہواکہ مجھے کیسے پہلے پتہ چل گیا۔نوازشریف ووٹ کے تقدس کی بات کررہے ہیں ،عمران خان چارسال تک چارحلقوں کی بات کرتے رہے لیکن ان کی نہیں سنی گئی ،خواجہ سعدرفیق آج بھی سٹے آرڈرپرہیں ۔

جب انصاف ختم ہوجاتاہے توملک تباہ ہوجاتاہے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف لوگوں کوخریدنے کافن خوب جانتے ہیں ،سی پیک منصوبے کے اصل فیصلے دبئی میں ہوئے تھے ،ادھرصرف دیکھاواہوتاہے ۔انہوںنے کہاکہ اگرپی پی پی اورایم کیوایم حلقہ بندیوں کے لئے ترمیم کیلئے ووٹ نہ دیتی توحکومت کے پاس 228ارکان نہ ہوتے اوربل نہ پاس ہوتا،بل پاس ہونے کے دن ن لیگ کے صرف68ارکان موجودتھے ،ملکی معیشت دم توڑرہی ہے ،حکومت کے پاس قرضے کی قسط دینے کیلئے پیس نہیں ہیں ۔

آرمی چیف اوروزیراعظم سعودی عرب جارہے ہیں ،پیسے لینے کیلئے ۔انہوںنے کہاکہ 20دسمبرتک نوازشریف کے خلاف سب کیسزکے فیصلے آجائیں گے ،مارچ میں موجودہ حکومت کک مارچ ہوجائے گی ،ماڈل ٹاؤن کافیصلہ بھی جلدآجائے گا،ماڈل ٹاؤن کافیصلہ آنے کے بعدجن پولیس اہلکاروں کوشہبازشریف نے باہربھیج دیاتھاوہ سلطانی گواہ بن جائیں گے ۔اسحاق ڈاربھی سلطانی گواہ بن جائیں گے ،اگراسحاق ڈارملک واپس آئے توحدیبیہ کیس میں وہ اپناپرانابیان واپس دیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ بیس دسمبرتک ملک کی صورتحال واضح ہوجائے گی ۔اب مارشل لاء لگانے والی فوج نہیں رہی ،مشرف دورکے چالیس سے ساٹھ ممبران اسمبلی اگلی حکومت میں بھی شامل ہوں گے ،یہ ممبران پی پی پی کے ساتھ بھی موجودرہے اوراب ن لیگ کے ساتھ موجودہیں ۔انہوںنے کہاکہ ختم نبوت کامسئلہ خودپیداکیاگیا،یہ سازش تھی ،فیض آبادمیں بیٹھے لوگ اس بات پرسچے ہیں کہ دھرنے والوں کوایمبولینس اورلوگوں کاخیال رکھناچاہئے ،ختم نبوت قانون کے لئے بڑے برے مولویوںنے سینٹ میں ووٹ دیا،میں نے ختم نبوت قانون میں غلطی کی نشاندہی کی ،سیون اے اورسیون بی میں نے شامل کرایا۔

شیخ رشیدنے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان واقعے کے حوالے سے مجھے خاص علم نہیں ہے ،لوگ آج اپنی مرغی کوخودگولی مارکرالزام دوسرے پرلگادیتے ہیں ،عمران خان کبھی ناانصافی کاساتھ نہیں دیں گی