عام انتخابات میں کراچی کے شہریوں کو آزادانہ ووٹ کا حق استعمال کرنے دیا گیا تو شہر میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہوگی ، بلاول بھٹو زرداری

سندھ حکومت بے بیس کروڑ روپے کی لاگت سے جہانگیر پارک کی تزئین و آرائش کا کام کیا ہے اس طرح کے پارکس کی ضرورت تھی یہ نوجوانوں کے لئے سندھ حکومت کی اچھی کاوش ہے جس پر سندھ حکومت مبارکباد کی مستحق ہے

اتوار 19 نومبر 2017 21:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر نومبر ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کراچی کے شہریوں کو آزادانہ ووٹ کا حق استعمال کرنے دیا گیا تو شہر میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جہانگیر پارک کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سندھ حکومت بے بیس کروڑ روپے کی لاگت سے جہانگیر پارک کی تزئین و آرائش کا کام کیا ہے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے پارکس کی ضرورت تھی یہ نوجوانوں کے لئے سندھ حکومت کی اچھی کاوش ہے جس پر سندھ حکومت مبارکباد کی مستحق ہے انہوں نے کہا کہ دنیا میں گلوبل وارمنگ ایک تھریٹ ہے لیکن سندھ حکومت نے گلوبل وارمنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے بڑے کام کیئے ہیں سولر انرجی پر کام کیا ہے پانی کی نہروں کو پکا کیا جارہا ہے اسی طرح دیگر منصوبے بھی شامل ہیں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے تعلیم کے میدان میں بھی اچھا کام کیا ہے بائیو میٹرکسسٹم نافز کیا گیا ہے بلاول بھٹو نے جہانگیر پارک کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور تزین آرائش کے کاموں کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاشکر گزار ہوں کہ انہوں نے پارک کے افتتاح کے لئے وقت نکالا وزیراعلی نے کہا کہ ہم فوارہ چوک سے گارڈن تک سڑک کو اسی سال مکمل کرینگے پرانے کراچی کو اسکی اصل شکل میں بحال کررہے ہیں کراچی کے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرینگے جہانگیر پارک سے ڈیڑھ سو میٹر دور بوہری برادری کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کی محرم میں آمد پر انکی مجالس پر سیکورٹی اداروں نے بھرپور کردار ادا کیا جس کے لئے ادارے خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے کہا پارک کی تزین و آرائش پر متعلقہ ادارے اور افراد بھی مبارکباد کے مستحق ہیں ہم شہر کی رونقیں بحال کرینگے تقریب سے صوبائی وزیر جام خان شورو نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزرا نثار احمد کھوڑو، سید ناصر حسین شاہ، وقار مہدی، راشد ربانی اور اراکین اسمبلی جاوید ناگوری، ثانیہ ناز، ڈی ایم سی ساتھ کے چیئرمین ملک فیاض بھی موجود تھے۔ تقریب میں اسکولوں کے طلبا و طالبات نے ٹیبلو پیش کیا ۔