چور ہے یہ، سارا ملک لوٹ کے کھا گیا ہے،ایبٹ آبادکی عوام کو بے وقوف بنانے آیا ہے، شہری نواز شریف پر پھٹ پڑا،ویڈیو بھی بنائی

اتوار 19 نومبر 2017 16:18

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر نومبر ء):ایبٹ آباد کا شہری نواز شریف پر پھٹ پڑا ،اس دوران وہ ویڈیو بناتاہوانواز شریف کی گاڑی کی طرف بڑھا اور کہنے لگا کہ نواز شریف چور ہے، سارا ملک لوٹ کے کھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد واز شریف آج عوامی جلسے سے خطاب کرنے کے لیے ایبٹ آباد پہنچے تو وہاں کا مقامی شخص سابق وزیر اعظم کے قافلے کی ویڈیو بنانے لگا اور جیسے ہی سابق وزیر اعظم کی گاڑی اسکے سامنے آئی وہ اونچی اونچی آواز میں بولا یہ ہمارے سامنے آ گیا ہے ،یہ چور ہے بالکل ،یہ ایک نمبر کا چور ہے ،ملک لوٹ کر کھا گیا ہےْ۔یہ یہاں ایبٹ آباد کی عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے آیا ہےَ۔ویڈیو دیکھیں

متعلقہ عنوان :