برطانوی اسپیشل فورس کے آٹھ سالہ کتے کو فوجیوں کی جان بچانے پراعلیٰ ترین اعزاز

فغا ن جنگ میں مالی نامی اس کتے کی خدمات کو تسلیم کرتے ہو ئے اسے میڈل سے نوازا گیا

اتوار 19 نومبر 2017 17:00

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر نومبر ء)برطانوی ا سپیشل فورس کے آٹھ سالہ کتے’’ مالی‘‘ کو 2012میں افغا نستان میں طالبان کے خلا ف انتہا ئی حساس فو جی آپریشن کے دوران شدید زخمی ہونے کے با وجود سینکڑوں فوجیوں کی جان بچانے پرملک کے اعلی ترین فوجی اعزازوکٹوریہ کراس کے مساوی اعزاز ’پی ڈی ایس اے ڈکن تمغے‘ سے نوازا گیاہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ برطانوی فو جی کتا عسکریت پسندوں کے خلاف فوجیوں کی مدد کرتا تھا۔اس کتے نے خصوصی بوٹ سروس (ایس بی ایس) کے حملے میں بھی حصہ لیااور کابل میں ٹاور بلاک میں مسلح خود کش سکواڈ کی طرف سے ایک بڑا محاصرہ ختم کر نے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔وہ اپنے فوجی ہینڈلر کے ساتھ رہتا تھااور دھما کہ خیز مواد تلاش کرنے میں مدد کرتا تھا۔

(جاری ہے)

وہ دھماکوں میں شدید زخمی بھی ہو اجس سے اس کے بائیں کان کو نقصان پہنچا ۔افغانستان کی مہم کے دوران دھماکہ خیز مواد سے نمٹنے کے لئے تربیت یا فتہ کتوں کا انتہائی اہم کردار رہا ہے افغا ن جنگ میں مالی نامی اس کتے کی خدمات کو تسلیم کرتے ہو ئے اسے میڈل سے نوازا گیا ہے۔اب وہ فرنٹ لائن کے فرائض سے ریٹائرڈہو گیا ہے او ر لیسٹر شائرمیںعسکری خدمات انجام دینے والیجانو رو ں کے مرکز میں نئے کتوں کو تربیت میں مددفراہم کر رہا ہے ۔