تربت میں20افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بعد ایف آئی نے انسانی سمگلروں کے ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا

اتوار 19 نومبر 2017 20:31

لاہور/تربیت (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر نومبر ء) تربت میں20افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بعد ایف آئی نے انسانی سمگلروں کے ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلر صادق کو کو ئٹہ سے گرفتار کر لیا گیا،ملزم صادق انسانی سمگلنگ نیٹ ورک میں طالب کے نا م سے جاناجاتاہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کا کہنا تھا کہ ملزم صادق خودکوایرانی ظاہر کرتاتھا ، تربت واقعے میں جاں بحق تمام افرادکوئٹہ میں صادق کے پاس تھے،ملزم صادق کوایف آئی اے نے گر فتارکیاایف آئی اے کے مطابق ملزم صادق کوئٹہ سے لو گوں کوغیرقانونی طریقے سے ایران لے کر جاتاتھا،ملزم کوپہلے سے گرفتارایجنٹ وحیدکی نشاندہی پرپکڑاگیا،تربت میں مارے گئے ذوالفقارکووحیدنے کو ئٹہ میں ملزم صادق کے حوالے کیاایف آئی نے مرکزی ملزم کو ایف آئی اے گوجرانوالہ کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :