برطانوی ایئرلائن نے گروپ بورڈنگ کا نیا سسٹم متعارف کرادیا

اتوار 19 نومبر 2017 19:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر نومبر ء)برطانوی ائیر لائن نے اپنی تمام فلائٹس پر گروپ بورڈنگ کا نیا سسٹم متعارف کرادیا۔برطانوی ایئرلائن کے مطابق گروپ بورڈنگ کے نئے نظام کے تحت جو مسافر سب سے کم کرایہ دے گا، وہ سب سے آخر میں بورڈنگ کریگا۔

(جاری ہے)

برطانیہ کی ائیر لائن کے نیوز لیٹر کے مطابق آن لائن یا ائیرپورٹ پر چیک ان کرنے والے دونوں قسم کے مسافروں کو ایک سے لے کر پانچ کے درمیان گروپ نمبر اسائن کیا جائیگا جو بورڈنگ پاس پر نمایاں طور پر نظر آئے گاجس مسافر کا جتنا کم نمبر ہوگا ،ْ وہ مسافر اتنی جلدی بورڈنگ کرسکے گا جب کہ ائیر لائن کے ایگزیکٹو کلب گولڈ ممبرز کو سب سے پہلے ترجیح دی جائے گی۔