مریم نواز نے پارٹی ٹکٹ دینے کے اختیارات انہیں سونپے جانے کی تردید کر دی

پارٹی تنظیمی ڈھانچےپرعمل پیراہے،پارٹی کی قیادت موجود ہے اور اسے ٹکٹ دینے کا اختیار ہے،مریم نواز

ہفتہ 10 فروری 2018 18:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 10 فروری 2018ء): مریم نوازنےپارٹی ٹکٹ دینےکےاختیارات انہیں سونپےجانےکی تردیدکر دی مریم نواز کا کہنا تھا کہ پارٹی تنظیمی ڈھانچےپرعمل پیراہے،پارٹی کی قیادت موجود ہے اور اسے ٹکٹ دینے کا اختیار ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کی آمد آمد ہے اور سیاسی جماعتوں میں سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ بانٹے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

عموما ٹکٹ بانٹنے کا اختیار پارٹی کے آئینی سربراہ کے پاس ہوتا ہے لیکن گزشتہ کچھ روز سے یہ خبریں گردش میں تھیں کہ مسلم لیگ ن میں یہ اختیار مریم نواز کو سونپ دیا گیا ہے۔ٹکٹوں کے حوالے سے اختیار تفویض ہونے کی بات پر مریم نواز نے بھی خاموشی توڑ دی۔مریم نوازنےپارٹی ٹکٹ دینےکےاختیارات انہیں سونپےجانےکی تردیدکر دی۔اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پارٹی تنظیمی ڈھانچےپرعمل پیراہے،پارٹی کی قیادت موجود ہے اور اسے ٹکٹ دینے کا اختیار ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کی آمد آمد ہے اور سیاسی جماعتوں میں سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ بانٹے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔