متعدد ٹریفک خلاف ورزیاں کرنے والا فرار ڈرائیور گرفتار ، 18 ہزار ریال سے زائد جرمانہ

ہفتہ 10 فروری 2018 14:50

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 10 فروری 2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں 9 روز قبل شاہراہ پر متعدد خلاف ورزیاں کرکے فرار ہوجانے والے لگزز کار کے مالک کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے اور 3 بار سگنل توڑنے پر 18ہزار 900 ریال جرمانہ،15روز تک حوالات میں رکھنے اور 3ماہ تک گاڑی ضبط کی سزا سنا دی گئی ہے۔ محکمہ ٹریفک کے اہلکاروں نے گرفتاری کی کارروائی متعدد شہریوں اور غیر ملکیوں کی رپورٹوں پر کی تھی ۔