امریکی بحریہ کے سیلرز پر منشیات کے استعمال کی تفتیش شروع

تفتیش امریکی نیوی کا فوجداری معاملات کی نگرانی کرنے والا ادارہ کر رہا ہے

ہفتہ 10 فروری 2018 16:01

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 10 فروری 2018ء)امریکی نیوی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جاپان میں امریکی بحری اڈے پر سیلرز کے مبینہ طور پر منشیات استعمال کرنے کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ بحریہ کے اندر منشیات کے استعمال کی کوئی گنجائش نہیں اور ایسے کسی بھی معاملے سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

یہ تفتیش امریکی نیوی کا فوجداری معاملات کی نگرانی کرنے والا ادارہ کر رہا ہے۔ ادارہ نے منشیات کے زیر اثر نامناسب حرکات کرنے والے سیلرز، سویلین اور دوسرے متعلقہ افراد کے بیانات ریکارڈ کرنا شروع کر دیے ۔ امریکی بحری اڈا جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے شمال مغرب میں یوکوسوکا میں واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :