عمران خان سمیت کئی راہنماوں کو لودھراں میں ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری

ہفتہ 10 فروری 2018 18:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 10 فروری 2018ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان سمیت کئی راہنماوں کو لودھراں میں ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر تے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور مراد سعید کو نو ٹس جاری کئے گئے ہیں۔

انہیں ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ریجنل الیکشن کمشنر لودھراں کے سامنے خود یا اپنے وکیل کے ذریعے پیش ہوں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین کے انتخابی جلسہ سے عمران خان ، شیخ رشید احمد، شاہ محمود قریشی اور مراد سعید نے خطاب کیا تھا جس پر انہیں نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی رکن اسمبلی یا سینٹ الیکشن شیڈول کے بعد انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا۔

متعلقہ عنوان :