پی ایس پی سندھ میں موجودہ سیاسی کلچر کو تبدیل کرنا چاہتی ہے، انیس قائم خانی

ہفتہ 10 فروری 2018 22:11

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 10 فروری 2018ء)پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کی تنظیمی استعداد ہر شعبہ میں بہتری کی جانب گامزن ہے جوکہ خوش آئندہے، پی ایس پی سندھ میں موجودہ سیاسی کلچر کو تبدیل کرنا چاہتی ہے کیونکہ سندھ کے عوام کو حقوق اور کھوکھلے نعروں کی بنیاد پر آج تباہی کا شکار ہیں سرکاری محکموں و وفاتر کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں اور عوام کو بنیادی حقوق کیلئے در در ٹھوکر کھارہے ہیں۔

(جاری ہے)

صدر پی ایس پی انیس قائم خانی نے پاکستان ہائوس لطیف آباد میں ڈویژنل و ڈسٹرکٹ ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کیا او ر تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا اور ہر شعبہ جات کی رپورٹ پیش کی گئی، انیس قائم خانی نے کہا کہ پی ایس پی مصطفی کمال کی قیادت میں ہر سطح پر کی جانے والی زیادتیوں اور حقوق غضب کرنے والی قوتوں کو بے نقاب کرے گی اور ان کے حل کیلئے فارمولا بھی پیش کرے گی اس کیلئے پی ایس پی نے ماہرین علوم ، معاشیات ، سیاسیات کی ذریعہ جامع منشور شائع کیا ہے جس میں پاکستان اور خصوصا سندھ کے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے جامع حل پیش کیا ہے اور ان شاء اللہ 2018ء کے انتخابات کی تیاری بھرپورانداز میں شروع کردی ہیں کراچی میں بڑے بڑے تنظیمی اجلاسز نے واضع کردیا ہے کہ عوام کی طاقت اب پی ایس پی کیساتھ ہے اور بہت سے لوگوں کی غلط فہمی 2018کے انتخابات میں دور ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :