مریم نواز کی سیاست عروج پر ہے، چوہدری نثار پر ترس آتا ہے: اعتزاز احسن

ہفتہ 10 فروری 2018 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 10 فروری 2018ء) اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی سیاست عروج پر ہے جبکہ چوہدری نثار پر ترس آتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی دھواں دار پریس کانفرنس پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی سیاست عروج پر جا رہی ہے۔

تاہم دوسری جانب چوہدری نثار کی سیاست اور ان پر ترس آتا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار کی حالت قابل رحم ہوگئی ہے۔ چوہدری نثار کی سیاست اب اختتام کی جانب گامزن ہے۔ جبکہ مریم نواز اب عروج پر ہیں۔ ایسے میں چوہدری نثار کا مریم نواز سے خائف ہونا کوئی عجیب بات نہیں ہے۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار نے ہفتے کے روز دھواں دار پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی میں مریم نواز کی قیادت کے کردار کو قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت قبول کرنے کو تیار ہیں، لیکن مریم نواز کی قیادت میں کسی صورت کام نہیں کر سکتیں۔