سعودی عرب ، مکہ المکرمہ سے مزید 182 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

ہفتہ 10 فروری 2018 14:01

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 10 فروری 2018ء) ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ پولیس نے اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے 182 تارکین کو گرفتار کرکے الشمیسی ترحیل مرکزکے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی آپریشن صبح سویرے شروع کیا گیا تھا۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار شریک تھے۔غیر قانونی تارکین کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔ یہ آپریشن مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں کیا گیا تھا۔