غزہ میں صحت کا بحران،

امارات اورقطرکی ایک کروڑ ڈالر سے زائد کی امداد مالی مدد سے ہسپتالوں کے جنریٹرز کے لیے فوری طور پر ایندھن خریدا جائے گا،اقوام متحدہ

ہفتہ 10 فروری 2018 16:01

مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 10 فروری 2018ء)فلسطینی علاقے غزہ میں صحت کی خراب صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات نے دو ملین اور قطر نے نو ملین ڈالر فراہم کیے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ کے ہسپتالوں میں لگائے گئے ایمرجنسی جنریٹرز ایندھن کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے گزشتہ منگل کو مالی امداد فراہم کرنے کی خصوصی اپیل بھی جاری کی گئی تھی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مالی مدد سے ہسپتالوں کے جنریٹرز کے لیے فوری طور پر ایندھن خریدا جائے گا۔ غزہ میں تیرہ ہسپتال اور چودہ میڈیکل سینٹرز ہیں اور انہیں مشکل صورت حال کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :