میڈیا پر پابندی کے باعث عامر لیاقت حسین مالی مسائل کا شکار ہوگئے

ہفتہ 10 فروری 2018 21:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 10 فروری 2018ء) میڈیا پر پابندی کے باعث عامر لیاقت حسین مالی مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف و متنازعہ ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کا دعوی ہے کہ وہ شدید مالی مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔ عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ ان پر عائد پابندی کے باعث وہ 2 ماہ شدید ذہنی دباو میں رہے۔

(جاری ہے)

عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ وہ ماہانہ تنخواہ پر گزر بسر کرتے تھے۔ تاہم ان پر عائد ہونے والی پابندی کے باعث ناصرف ان کیلئے مالی مسائل پیدا ہوئے، بلکہ ان کی ٹیم کو بھی مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ عامر لیاقت حسین کا مزید کہنا ہے کہ وہ جو رمضان شو کرتے ہیں اس کے پیسے نہیں لیتے۔ رمضان ٹرانسمشن کا تمام منافع چینلز کو جاتا ہے۔ جبکہ ان 2 ماہ کے دوران انہوں نے مالی مسائل ہونے کے باوجود اپنی ٹیم کی مالی معاونت بھی کی۔ اسی باعث وہ شدید پریشانی کا شکار رہے۔

متعلقہ عنوان :