چیئرمین نیب کو ایک بورڈ کے ماتحت لانے کے آرڈیننس کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں، فواد چوہدری

تحریک انصاف احمد چیمہ، شریف برادران اور دیگر ملزمان کے مفاد کی خاطر نیب کے قانون میں کسی بھی تبدیلی کے خلاف شدید مزاحمت کرے گی،سپریم کورٹ اور نیب کی کارکردگی پر اثرانداز ہونے والا کوئی بھی قانون قابل قبول نہیں ہوگا،بیان

ہفتہ 24 فروری 2018 22:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 24 فروری 2018ء)چیئرمین نیب کو ایک بورڈ کے ماتحت لانے کے ارڈیننس کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف احمد چیمہ، شریف برادران اور دیگر ملزمان کے مفاد کی خاطر نیب کے قانون میں کسی بھی تبدیلی کے خلاف شدید مزاحمت کرے گی۔یہ بات مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف اداروں کے ساتھ تحریک انصاف کی یکجہتی کا پہلے ہی اظہار کر چکے ہیں۔ سپریم کورٹ اور نیب کی کارکردگی پر اثرانداز ہونے والا کوئی بھی قانون قابل قبول نہیں ہوگا۔ پارلیمان ماورائے آئین کسی بھی قانون کی منظور ی نہ دے۔ماورائے آئین تمام قوانین کالعدم قرار دیئے جائیں گے۔سپریم کورٹ کسی ایک شخص کے مفاد میں بنائے گئے قوانین کو ظلم قرار دے چکی ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نواز شریف اپنے بیٹوں کو تو پاکستانی قانون سے مبرّا قرار دے ہی چکے ہیں۔ ہر بات پر نیا قانون بنانے کے بجائے ایک ہی قانون بنا کر قصہ ہی ختم کردیں کہ شریف برادران پر پاکستانی قوانین کا اطلاق نہیں ہوگا۔