سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ ،بڑی تعداد میں جانی نقصان

ہفتہ 24 فروری 2018 10:22

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 24 فروری 2018ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے رماح شویہ روڈ پر 2گاڑیوں میں ٹکر سے 7افراد جاں بحق ہوگئے۔ دونوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں۔ 5 افراد ایک گاڑی اور 2مرد و خواتین دوسری گاڑی میں سوار تھے۔

(جاری ہے)

دونوں گاڑیوں میں ٹکر کے باعث دونوں کے مسافر ہلاک ہوگئے۔ رماع کمشنری کے سیکیورٹی اہلکاروں ہلال احمر اور شہری دفاع کے افسران نے جائے وقوعہ پہنچ کر مطلوبہ کارروائی انجام دی۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق رماح شویہ روڈ ریاض ، کویت ، حفر الباطن اور حدود شمالیہ کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔ یک رویہ ہے۔ اصلاح و مرمت کا محتاج ہے۔ اس روڈ پر خوفناک حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔