پشاور،وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا ایشائی ترقیاتی بینک کی طرف سے پشاور ریپیڈ بس ٹرانزٹ کے افتتاح پر دو مہینے تک سفری سہولیات مفت مہیا کرنے کی پیشکش کا خیرمقدم
ہفتہ 24 فروری 2018 23:07
(جاری ہے)
انہوں نے اس بات پر بھی اطمینا ن کا اظہار کیا کہ منصوبے کے تمام ریچز اور دیگر حصوں میں درپیش فنی مسائل بھی حل کر دیئے گئے ہیں جس کی بدولت اب مین روٹ کے گرد جرسی بیریر اور جنگلوں کی بھرائی کاکام بھی فوری شروع کرکے تیز رفتاری سے مکمل بھی کردیا جائے گا۔
انہوںنے منصوبے کیلئے بسز فراہم کرنے والی کمپنی کوشیڈول کے مطابق 100 جدید بسوں کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی کیونکہ کام میں تیزی کی وجہ سے منصوبے کی جلد تکمیل ہونے کو ہے۔انہوںنے مزید ہدایت کی کہ بی آر ٹی کے مین روٹ پر پرانی بسوں کو سکریپ اور تلف کرنے کا کام اُس وقت شروع کیا جائے جب مین روٹ پر جدید بسوں کا افتتاح ہو جائے ا ور شہری اس سے مستفید ہونا شروع ہوں۔ وزیراعلیٰ نے بس مالکان کو پرانی بسوں کے معاوضے اور الاونسزکی ادائیگی کا شیڈول مشتہر کرنے کی ہدایت بھی کی تاکہ اس سہولت کا سب ٹرانسپورٹرز اور ملازمین کو علم ہو اور اس سہولت کا غلط فائدہ نہ اُٹھا یا جا سکے ۔وہ وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں بی آرٹی کے مختلف روٹس کے ڈیزائن اور بسوں کے شیڈول سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں منصوبے کے بڑے مالی ادارے ایشائی ترقیاتی بینک اور منصوبے کیلئے قرضہ مہیا کرنے والی ایک دوسری فرانسیسی ایجنسی اے ایف سی کے نمائندوں ، سینئر وزیر برائے بلدیات عنایت الله، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد خان، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک، وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل کے چیئرمین حاجی دلروز خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، محکمہ ہائے خزانہ ، ٹرانسپورٹ اور منصوبہ بندی کے سیکرٹریوں ، ایس ایس یو سربراہ ، ڈی آئی جی ٹریفک، کمشنر و ڈپٹی کمشنر پشاور، ڈی جی پی ڈی اے ، چیف ایگزیکٹیو ٹرانس پشاوراور ٹرانسپورٹ فراہمی وسکریپ انڈسٹری کے دیگر حکام اور ماہرین نے شرکت کی ۔شرکاء نے منصوبے کے ڈیزائن میں مطلوبہ ردوبدل کے بعد اس کی حتمی منظوری دی اور منصوبے کے مین روٹ کی تکمیل کے فوری بعد ریپیڈ بسز کی فراہمی اور اگلے مرحلے میں پرانی بسوں کی سکریپنگ کے عمل سے متعلق انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جرسی بیریر اور جنگلوں کی فلنگ کے ساتھ ہی مین روٹ کے دونوں اطراف میں سڑکوں کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے فوری طورپر صاف اور کشادہ بنایا جائے جبکہ افتتاح سے قبل جہاں جہاں رپیڈ بس روٹ مکمل ہو اُس پر بھی عام ٹریفک کی آمدورفت کی اجازت دی جائے تاکہ شہر میں بی آر ٹی کی وجہ پیدا ہونے والے ٹریفک مسائل اب اختتام پذیر ہوں۔ انہوںنے منصوبے کیلئے ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت تین ہزار ملازمین کی بھرتی اور لائسنسنگ کا عمل بھی فوری پایہ تکمیل تک پہنچانے اور اس میں موجودہ ٹرانسپورٹ ملازمین کو ترجیحی بنیادوں پر کھپانے کی ہدایت کی۔انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ منصوبے پر کام تیز ہونے کے ساتھ ہی متعلقہ تمام اداروں کی طرف سے تعمیراتی کام کی دن رات مانیٹرنگ بھی یقینی بنائی جائے گی تاکہ منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنے۔وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ پہلے دو ہفتوں کے دوران رپیڈ بسوں کی آمد کے ساتھ ہی اندرون شہر سات روٹس کودوگنا کردیا جائے گااور شہر میں غیر قانونی روٹس کا خاتمہ کرکے اندرون و بیرون شہر تمام بڑے رہائشی اور تجارتی علاقوں اور قصبوں و دیہات کیلئے بھی باضابطہ روٹ مقرر کر دیئے جائیں گے اس کے علاوہ نئے روٹ پرمٹ بھی جاری کئے جائیں گے جس سے سفری سہولیات میں اضافے کیلئے روٹ پرمٹس کی مد میں اضافی آمدن بھی ہو گی ۔اسی طرح تمام روٹ پرمٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے باضابطہ بنا دیئے جائیں گے اور موثر نگرانی کی وجہ سے روٹ پرمٹ کی خلاف ورزیاں بھی نا ممکن بنا دی جائیں گی ۔اندرون شہر ریپڈ بسوں کے علاوہ دیگر تمام مسافر گاڑیوں کو جدید بنانے کیلئے ٹرانسپورٹ مینجمنٹ اینڈ سکریپنگ کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے جس میں ٹرانس پشاور ، کمشنر و ڈپٹی کمشنر ، ایکسائز و ٹیکسیشن ، موٹر وہیکل ایگزامنر ، وہیکل امیشن ٹیسٹنگ سنٹر اور ماحولیات کے افسران شامل کئے گئے ہیں۔ پلان کے تحت پرانی گاڑیوں کی مناسب درجہ بندی کے تحت نمبر مقرر کئے گئے ہیں اور اُسی کے مطابق مالکان کو معاوضے کی ادائیگی کے علاوہ ڈیڑھ سال تک 30 ہزار روپے ماہوار الاونس بھی دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے اُمید ظاہر کی کہ پرانی گاڑیوں کو پنجاب کی طرح دیہات کے روٹس پر منتقل کرنے کی بجائے انہیں سکریپ اور تلف کرنے نیز نئی جدید گاڑیوں کی شمولیت سے پشاور کی ماحولیاتی بہتری بھی یقینی بنے گی جبکہ سکریپ کی الگ انڈسٹری بھی قائم ہو جائے گی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 24 فروری 2018 کی مزید خبریں
-
لاہور، آشیانہ ہائوسنگ سکیم کے ایک کرتا دھرتا شاہد شفیق نامی دوسرے افسر کونیب نے گرفتار کرلیا
-
عوام کی رائے پر اپنی رائے مسلط کرنا آمریت ہے ، مریم نواز
-
شریف خاندان کیخلاف نیب کیسز کی سماعت کے دوران نواز شریف اور جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کا پہلی مرتبہ آمنا سامنا
-
پاکستان کو سنجوان ملٹری کیمپ پر حملے کی قیمت چکانا پڑے گی، جنرل بین راوت
-
قوم اب شریفوں کا رونا دھونا اور ڈرامے برداشت نہیں کرے گی ، نیب ان اکاونٹس کی تحقیقات کرے
-
پاک فوج نے دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کردیئے ہیں، میجر جنرل آصف غفور
-
چیف جسٹس آئین توڑنے ،ججز کو قید کرنے ، گھسیٹنے کے جرم میں پرویز مشرف کو گرفت میں لیں ورنہ عدلیہ کے آزاد ہونے کا دعویٰ نہ کریں ،سپریم کورٹ اپنے فیصلوں کی وجہ سے متنازع ہوچکی ہے ،
-
نواز شریف کے قریبی ساتھی عرفان صدیقی نے شہباز شریف کو ن لیگ کا صدر بنانے کی خبروں کی تردید کردی
-
نیب اپنا کا م قانون ،میرٹ ،شفافیت اور انصاف کے اصولوں کے مطابق کرتا رہے گا ‘ ترجمان نیب
-
فنانشل ٹاسک فورس کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل ہونے سے بچانے کیلئے ایک اور ملک میدان میں آگیا
-
عمران خان کا ملک کے تین صوبوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ
-
پرویز مشرف پر خودکش حملے کا مرکزی ملزم سلمان ڈار گرفتار
-
مشال قتل کیس: عدالتی فیصلے کے خلاف 5 اپیلیں پشاور ہائی کورٹ میں دائر
-
توہین عدالت کیس:طلال چوہدری نے تمام ملبہ میڈیا پر ڈال دیا
-
نواز شریف اور عمران خان کا کوئی عوامی ایجنڈا نہیں ، ان کا ایجنڈا ذاتی مفاد، کرسی اور اقتدار ہے ، ایک انگلی کے اشارے کا منتظر ،دوسرا انگوٹھے ہی خریدنا چاہتا ہے، عوام بے روزگاری غربت اور مہنگائی جیسے ..
-
جے آئی ٹی کے گواہ رابرٹ ریڈ لے نے خود اپنی گواہی مشکوک بنا دی،نواز شریف کے وکیل امجد ملک کے انکشافات
-
سی ایس ایس امتحان میں ناکام رہنے والا سرکاری افسر ملک کا طاقتور ترین بیورو کریٹ بن گیا
-
پشاور،وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا ایشائی ترقیاتی بینک کی طرف سے پشاور ریپیڈ بس ٹرانزٹ کے افتتاح پر دو مہینے تک سفری سہولیات مفت مہیا کرنے کی پیشکش کا خیرمقدم
-
ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، پی ایس ایل فائنل کے لئے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ
-
لاہور ،پرائیویٹ فیڈ ملز پر چھاپے مارنے کا منصوبہ تیار
-
لاہور،شاہی قلعہ کے بارود خانے کی عمارت کی بحالی کا فیصلہ
-
کراچی سے چین کی سرکاری کمپنی کے مقامی پارٹنر کا بیٹا لاپتا
-
یہ اقتصادی مقابلے کا زمانہ ہے،ہم نے پاکستان کو اقتصادی مقابلے میں آگے لیکر جانا ہے،ہمیں محاز آرائی سے باز رہنا چاہیئے،محاز آرائی سے پاکستان مستحکم نہیں ہو گا،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی نجی ..
-
اہم رہنما کا مسلم لیگ (ن) پر عدم اعتماد کااظہا آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا
-
ریلوے نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور اب ہم بحالی ، ترقی اور جدت کے سفر کو رکنے نہیں دیں گے‘ خواجہ سعد رفیق
-
نقیب اللہ قتل، 16 پولیس اہلکاروں کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش
-
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی جوتا کلب کے ممبر بن گئے۔ ورکرز کنونشن کے دوران ایک نوجوان کی جانب سے جوتا پھینکا گیا ، خوش قسمتی سے جوتا احسن اقبال کو نہیں لگا،پولیس نے جوتا پھینکنے والے شخص کو حراست ..
-
نقیب اللہ محسود کا قریبی دوست آفتاب محسود قتل کر دیا گیا
-
پاکستان کی خارجہ پالیسی اور دفاع اہم ترین معاملات ،سیاسی جماعتیں ملکی معاملات میں سوچ سمجھ کر قدم رکھیں،انجینئرخرم دستگیر
-
چیئرمین نیب کو ایک بورڈ کے ماتحت لانے کے آرڈیننس کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں، فواد چوہدری
-
ریحام خان نے عمران خان کو علم الاعداد پراندھا یقین رکھنے والا شخص قرار دیدیا
-
بہادرآباد و پی آئی بی کے درمیان بات چیت کا فارمولا موجود ہے، فاروق ستار
-
بہت کوششوں کے باوجود را انوار کا سراغ نہیں ملا، آئی جی سندھ
-
پیپلزپارٹی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے فلسفے پر عمل پیرا ہے، آصف زرداری
-
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شما ل مشرقی بلوچستان اور کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام ..
-
عمران خان نے پیرنی سے شادی کیوں کی ہے اصل وجہ بتادی گئی، خواجہ آصف
-
فلوریڈا کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 17 افراد کی ہلاکت کے بعد اسکولوں میں پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ
-
اسرائیلی سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کے فیصلوں کو نظر انداز کرنے کے مترداف ہے‘ ترکی
-
سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ ،بڑی تعداد میں جانی نقصان
-
فرانس میں ہر آٹھ میں سے ایک خاتون کا ریپ ہو چکا ہے،تھنک ٹینک
-
بھارت اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے، مالدیپ کا انتباہ
-
جرمنی ہمیں ہتھیار نہ دے ، کہیں اور سے خرید لیں گے،سعودی عرب
-
سعودی حکام نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروںکا پتا چلا لیا
-
امریکی صدارت محل وائٹ ہاوس پر مبینہ حملہ
-
قطری سفارت کار نے اسرائیل اور قطر کے خفیہ مراسم کا بھانڈہ پھوڑ دیا
-
شمالی کوریا کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی پابندیاں لگا نے جارہے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ
-
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں رہائشی عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک ،متعدد زخمی ہو گئے
-
موغادیشو میں شدت پسند تنظیم کی طرف سے دوہرے بم حملے میں 38 افراد ہلاک
-
افغانستان کے 3 مختلف صوبوں میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں درجنوں سرکاری فوجیوں سمیت 30 افراد ہلاک
-
عمران خان سے متعلق زبان کھولی تو اٴْڑا دیا جائیگا ،ْریحام کو دھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.