افغانستان کے 3 مختلف صوبوں میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں درجنوں سرکاری فوجیوں سمیت 30 افراد ہلاک

ہفتہ 24 فروری 2018 22:12

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 24 فروری 2018ء) افغانستان کے 3 مختلف صوبوں میں عسکریت پسندوں کے متعدد خونریز حملوں میں درجنوں سرکاری فوجیوں سمیت کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

افغان حکام کے مطابق ان میں سے ایک بہت بڑا حملہ صوبے فراہ میں کیا گیا جبکہ اس کے علاوہ ایک خود کش حملہ دارالحکومت کابل میں بھی کیا گیا جس میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ طالبان عسکریت پسندوں کے مغربی صوبے فراہ کے ضلع بالا بلوک میں کیے گئے ایک بڑے حملے میں افغان فوج کی ایک چیک پوسٹ کو ہدف بنایا گیا جس میں 25 فوجی مارے گئے۔ ایک صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ اور ضلع ناد علی میں ہوئے دیگر دو حملوں میں بھی کم از کم 3 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :