اسرائیلی سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کے فیصلوں کو نظر انداز کرنے کے مترداف ہے‘ ترکی

ہفتہ 24 فروری 2018 22:14

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 24 فروری 2018ء) ترکی نے امریکا کے اسرائیل میں سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کے فیصلے کو اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے فیصلوں کو نظر انداز کرنے کے مترداف قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انقرہ حکومت کا مزید کہنا ہے کہ ایسا کر کے امریکا امن عمل کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ترک وزارت خارجہ نے گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی فیصلہ تشویش کا باعث ہے۔ واضح رہے کہ جمعے کے روز امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ امریکا اسرائیل میں اپنی ایمبیسی رواں برس مئی میں تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :