موغادیشو میں شدت پسند تنظیم کی طرف سے دوہرے بم حملے میں 38 افراد ہلاک

ہفتہ 24 فروری 2018 22:12

موغادیشو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 24 فروری 2018ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں شدت پسند تنظیم الشباب کی طرف سے کیے گئے دوہرے بم حملے میں 38 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان حملوں کے بعد شہر میں عسکریت پسندوں اور ملکی سکیورٹی فورسز کے مابین شدید لڑائی بھی شروع ہو گئی ہے۔ دارالحکومت موغادیشو کے ایک ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد یوسف کے مطابق ان حملوں میں جو زخمی ہونے والے درجنوں افراد میں سے مزید 5 گزشتہ روز ہفتے کو انتقال کر گئے۔ واضح رہے کہ ان حملوں کی ذمے داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کی ہے۔

متعلقہ عنوان :