فلوریڈا کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 17 افراد کی ہلاکت کے بعد اسکولوں میں پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 24 فروری 2018 22:14

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 24 فروری 2018ء) امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں 17 افراد کی ہلاکت کے بعد ریاست کے گورنر نے اسکولوں میں پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

فلوریڈا کے گورنر رِک اسکاٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اساتذہ کو مسلح کرنے کے بجائے قانون کا نفاذ چاہتے ہیں۔ گورنر رک اسکاٹ کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلوریڈا میں مسلح ہتھیار رکھنے کے لیے عمر کی حد 18 سے 21 سال مقرر کی جائے گی۔