عمران خان سے متعلق زبان کھولی تو اٴْڑا دیا جائیگا ،ْریحام کو دھمکی

میری طلاق کی تاریخ کا تعین کرنے والی بھی بشریٰ مانیکا ہی تھیں ،ْ انٹرویو

ہفتہ 24 فروری 2018 14:20

اسلام آباد /لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 24 فروری 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے سیاسی خیر خواہوں نے دھمکیاں دیں ہیں کہ جس نے بھی عمران خان سے متعلق زبان کھولی اسے اٴْڑا دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کو دئیے انٹرویو میں عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ عمران خان کے سیاسی خیر خواہوں نے دھمکیاں دیں ہیں کہ جس نے بھی عمران خان سے متعلق زبان کھولی اسے اٴْڑا دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی نژاد پاکستانی ریحام خان برطانیہ میں اپنی سوانح حیات لکھ رہی ہیں جس میں ان کی عمران خان سے شادی سے متعلق انکشافات شامل ہیں۔برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں ریحام خان نے کہا کہ عمران خان ہندسوں اور تاریخوں کے بارے میں بہت شکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی طلاق کی تاریخ کا تعین کرنے والی بھی بشریٰ مانیکا ہی تھیں۔ریحام نے بتایا کہ عمران خان اس وقت بھی ان کے مرید تھے اور ان کے تعلقات ان کی شادی کے دوران شروع ہوئے تھے۔