مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں رہائشی عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک ،متعدد زخمی ہو گئے

ہفتہ 24 فروری 2018 22:14

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 24 فروری 2018ء) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق قاہرہ کے علاقے منصیت نصر میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق حادثے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔امدادی ٹیمیں اب تک 9 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال چکی ہیں۔مصری حکام کے مطابق عمارت میں 12 خاندان رہائش پذیر تھے جبکہ امدادی ٹیموں کے اہلکار ملبے میں دبے مزید افراد کو تلاش کر رہی ہیں۔حکام کے مطابق عمارت گرنے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :