بھارت اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے، مالدیپ کا انتباہ

مداخلت اور بیان بازی سے اندرونی معاملات سلجھنے کے بجائے مزید الجھتے ہوئے پیچیدہ ہو سکتے ہیں،وزارت خارجہ

ہفتہ 24 فروری 2018 12:20

مالی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 24 فروری 2018ء)مالدیپ کی حکومت نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اٴْس کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق مالدیپ کی وزارت خارجہ نے بھارت کو متنبہ کیا کہ وہ اٴْس کے اندرونی سیاسی بحران میں مداخلت کرنے سے گریز کرے۔ مالدیپ کے دوست ممالک اور عالمی برداری بشمول بھارت کو اٴْس کے اندرونی معاملات میں غیر ضروری مداخلت سے اجتناب کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اس مداخلت اور بیان بازی سے اندرونی معاملات سلجھنے کے بجائے مزید الجھتے ہوئے پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔مالدیپ کی وزارت خارجہ نے ملک میں پیدا سیاسی بحران کی شدت کو تسلیم کرتے ہوئے اس ملکی تاریخ کا سب سے مشکل وقت بھی قرار دیا۔ مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے سیاسی بحران کی سنگینی کا اندازہ لگاتے ہوئے ایمرجنسی کا نفاذ کر رکھا ہے اور حال ہی میں اس میں تیس دن کی توسیع بھی کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :