پانامہ کیس میں پھنسے نواز شریف کے لیے ایک اور بری خبر

برطانوی حکومت نے قوانین تبدیل کر دئیے،بدیلی کے بعد تمام اوورسیز کو آف شور کمپنیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی

بدھ 2 مئی 2018 19:06

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 2 مئی 2018ء):پانامہ کیس میں پھنسے نواز شریف کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی۔برطانوی حکومت نے قوانین تبدیل کر دئیے۔تبدیلی کے بعد تمام اوورسیز کو آف شور کمپنیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے اورسیز علاقوں میں رجسٹرڈ آ ف شوورز کمپنیوں کا ملکیتی فارم جمع کروانے کولازم قرار دے دیا ہے۔

برطانیہ نے اس حوالے سے اپنے قانون میں تبدیلی کر دی ہے ،تبدیلی کے بعد تمام اوورسیز کو آف شور کمپنیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔اس قانون میں تبدیلی کے بعد یہ بھی معلوم ہو سکے گا کہ نیلسن اور نیسکول کس کی کمپنیاں ہیں اور انکا اصل مالک ہے۔یاد رہے کہ اس وقت برطانیہ میں مجموعی طور پر لاکھوں آف شور کمپنیاں موجود ہیں۔