سپریم کورٹ نے تمام سرکاری ملازمین کو تین روز کے اندر تنخواہ ادا کرنے کے حکم دیدیا

صدر اور وزیراعظم صاحب کو تنخواہیں دے دیں لیکن مجھے اس وقت تنخواہ دیں جب تمام ملازمین کو تنخواہ مل جائے، چیف جسٹس

بدھ مئی 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)سپریم کورٹ نے ملک بھر کے تمام سرکاری ملازمین کو تین روز کے اندر تنخواہ ادا کرنے کے حکم دیدیا ہے جبکہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ صدر اور وزیراعظم صاحب کو تنخواہیں دے دیں لیکن مجھے اس وقت تنخواہ دیں جب تمام ملازمین کو تنخواہ مل جائے بدھ کے روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت کی دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ 'کیا معصوم لوگوں کو تنخواہیں مل چکی ہیں' جس پر سیکرٹری خزانہ نے عدالت کو بتایا کہ 6 لاکھ 56 ہزار افراد کو تنخواہ مل چکی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم صاحب اور صدر صاحب کو تنخواہیں دے دیں اور مجھے اس وقت تنخواہ دیں جب تمام ملازمین کو تنخواہ مل جائے، عدالت نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام سرکاری ملازمین کو تین دنوں میں تنخواہیں ادا کی جائیں۔

Your Thoughts and Comments