ملکی خارجہ پالیسی کو کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے،امریکی وزیرخارجہ

کہ موجودہ دور اکھاڑ پچھاڑ سے عبارت ہے اور ایک طاقت ور قیادت کا متقاضی بھی،مائیک پومپیو کی گفتگو

اتوار مئی 14:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء)نئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ملکی خارجہ پالیسی کو کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پومپیو نے ملکی دفتر خارجہ میں امریکی سفارت کاروں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طاقت کی مظہر خارجہ پالیسی کا دفاع بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور اکھاڑ پچھاڑ سے عبارت ہے اور ایک طاقت ور قیادت کا متقاضی بھی۔ پوپمیو کے مطابق ایسے حالات میں خطرات کا ہمت اور حوصلے سے سامنا کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے امریکی سفارت کاروں سے کہا کہ یہ خوش قسمتی ہے کہ موجودہ امریکی صدر طاقتور سفارتی عمل پر یقین رکھتے ہیں۔

Your Thoughts and Comments