دریاخان، وٹہ سٹہ کی شادی کا انجام روٹھ کر میکے بیٹھی بہن کو بھائی نے کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا

پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے مقدمہ درج ملزم فرار

منگل مئی 23:05

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) وٹہ سٹہ کی شادی کا انجام روٹھ کر میکے بیٹھی بہن کو بھائی نے کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے مقدمہ درج ملزم فرارتفصیلات کیمطابق گوہروالہ سات مرلہ سکیم میں حفیظ اللہ عرف شاکرنے روٹھ کر میکے بیٹھی بیس سالہ ناہیداخترکوگھریلوتنازعہ پر کلہاڑی کے پے در پے وار سے قتل کردیا پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے متحرک بتایا جاتا ہے ایک سال پہلے ملزم حفیظ اللہ عرف شاکر کی اپنی بہن ناہیداختر کے وٹہ سٹہ میں جنڈانوالہ میں شادی ہوئی تھی جس کی بیوی روٹھ کر اپنے میکے اور مقتولہ بہن روٹھ کر ان کے پاس آئی ہوئی تھی انچارج پولیس چوکی گوہروالہ ملک مشتاق حسین سب انسپکٹر نے رابطہ پربتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس پارٹی چھاپے ماررہی جس کی جلد گرفتاری کرلی جائیگی

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments