ارب ڈالرز کیسے بھارت بھیجے گئے، مریم نواز کے ٹوئٹ نے جلتی پر تیل چھڑکنے کا کام کر ڈالا

5 ارب کبوتروں کے ذریعے بھارت بھجوائے گئے ہیں کبوتروں کی گواہوں کا بڑا پکا کیس ہے،مریم نواز

منگل مئی 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ 5 ارب کبوتروں کے ذریعے بھارت بھجوائے گئے ہیں کبوتروں کی گواہوں کا بڑا پکا کیس ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ لگتا ہے 5 ارب ڈالر کبوتروں کے ذریعے بھارت بھجوائے گئے نیب نے وہ کبوتر پکڑ ے ہوں گے جو احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف گواہی دیں گے اور نواز شریف کے خلاف کبوتروں کی گواہی کا بڑا پکا کیس ہے۔

Your Thoughts and Comments