رحیم یارخان،جنوبی پنجاب صوبہ محاز کے سربراہ مخدوم خسرو بختیار کے بھائی نے ابھی تک پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہیں کی

بدھ مئی 22:19

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ مئی ء)جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے 20ایم این ایز،ایم پی ایز اور رہنماووں میں حیران کن طور پر رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے جنوبی پنجاب صوبہ محاز کے سربراہ مخدوم خسرو بختیار کے حقیقی بھائی ایم پی اے مخدوم ہاشم جواں بخت اور اور انکے قریبی ساتھی ایم پی ایز محمد نواز خان رند اور رئیس محبوب احمد کا نام شامل نہیں ہے جسے سیاسی حلقوں مین بڑی حیرت سے دیکھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں توقع ظاہر کی جا رہی تھی کہ مخدوم خسرو بختیار گروپ سے تعلق رکھنے والے دو یا تین ایم پی ایز کے علاوہ رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے مزید دو ایم پی ایز بھی گزشتہ روز انکے ہمراہ پی ٹی آئی میں شامل ہونگے لیکن اسکے برعکس انکے حقیقی بھائی نے ابھی تک پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments