مری میں ڈولفن فورس بھی تعینات، سیاحوں کو سیر وتفریح کی زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی، اے ایس پی کامران حمید کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 10 مئی 2018 00:03

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 9 مئی 2018ء) ملکہ کوہسار مری کی سیاحتی اہمیت کے پیش نظر حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈولفن فورس بھی تعینات کردی گئی ہے مری میں سیاحوں کو سیر وتفریح کی زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی، مری ایک پرامن سیاحتی مرکز ہے، ہوٹل گائیڈز کیلئے ضابطہ اخلاق مرتب کیا جارہا ہے جس کے وہ پابند ہونگے اور شناخت کیلئے رجسٹریشن کے کارڈ بھی گائیڈز اپنے لباس پر آویزاں کرینگے ،مری میں اوبرا اور کریم سروس شروع کی جائیگی اور کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائیگی ایسا کرنے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئیگا آجمورخہ 10 مئی کو مری میں تمام فورسز کا فلیگ مارچ کیاجائیگا۔

ان خیالات کا اظہارمری میں نوتعینات سب ڈویثرنل پولیس آفیسر مری اے ایس پی کامران حمید نے مری میڈیا سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مری ایک پرامن سیاحتی مرکز ہے جو بین الاقوامی اہمیت کا حامل ہے یہاں سیاحوں کی آمدورفت کو ہتر بنانے اور انہیں تحفظ دینے کے ہرممکن اقدامات کئے جائے گے مری میں کارپارکنگ کے مسئلے کو بھی ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائیگا ایس ڈی پی اومری کامران حمید نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے مہم کا بھرپورجواب دیا جائیگا مر ی کے تمام ذمہ داران اور معززین اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

مری پولیس اور انتظامیہ بھی سوشل میڈیا کے اس اثر کو زائل کرنے میں اپنا کردار ادا کریگی اور مری کی اہمیت کو ہرصورت پیش نظر رکھتے ہوئے تمام ضروری اقدامات کئے جائینگے مری آنے والے سیاح مہمان ہمارے اقدامات سے ضرور مطمئن ہونگے اور انکی سیر وتفریح کو یقینی بنایا جائیگا اور وہ مری میں ایک خوشگوار تبدیلی کو محسوس کرینگے۔