پاک سرزمین پارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی نے بجٹ مسترد کردیا

پیپلزپارٹی اور، ایم کیو ایم نے ملکر سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں کو تباہ کیاہے، آج ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرکے الیکشن کمپین کررہے ہیں

جمعرات 10 مئی 2018 23:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 10 مئی 2018ء) پی ایس پی اراکین اسمبلی نے بجٹ مسترد کردیا۔ بجٹ اجلاس کے بعد اراکین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی اور، ایم کیو ایم نے ملکر سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں کو تباہ کیاہے۔

(جاری ہے)

آج یہ ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کرکے الیکشن کمپئین کررہے ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی اپوزیشن کے ساتھ ہے۔ خواجہ اظہار کے ساتھ نہیں ہے کیونکہ انہیں ایم کیو ایم کے سابقہ تجربہ کی بنیاد پر ہم اچھی طرح جانتے ہیں۔ یہ عوام سے مخلص نہیں ہے۔ پی ایس پی اراکین بجٹ اجلاس کے بعد شروع ہونے والی کاروائی میں اس پر تفصیلی بات کرے گی۔