نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا بل پیر کو اسمبلی سے پاس ہوجائے گا ،ْ وفاقی وزیرخزانہ

سپریم کورٹ کی کمیٹی نے ایمنسٹی اسکیم پر حکومتی موقف کی حمایت کی ہے اور اب ایمنسٹی اسکیم سے معتلق معاملات چیف جسٹس کی صوابدید پر ہیں، مفتاح اسماعیل

ہفتہ 12 مئی 2018 23:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 12 مئی 2018ء)وفاقی وزیر خزانہ مفتا ع اسماعیل نے توقع ظاہر کی ہے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا بل پیر کو اسمبلی سے پاس ہوجائے گا جبکہ وزیر خزانہ نے غیر ملکی کرنسی کی آزادانہ نقل وحمل پر پابندی کا عندیہ دے دیا۔ ہفتہ کو فیڈریشن چیمبر آف کامرس کی برانڈ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کی کمیٹی نے ایمنسٹی اسکیم پر حکومتی موقف کی حمایت کی ہے اور اب ایمنسٹی اسکیم سے معتلق معاملات چیف جسٹس سپریم کورٹ کی صوابدید پر ہیں۔

وزیر خزانہ نے انکشاف کیا کہ پاک افغان باڈر کے زریعے ڈالر کی اسمگلنگ کی جارہی ہے اور پارہ چنار میں غیر قانونی منی چینجرز کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک میں غیر ملکی کرنسی کی آزانہ نقل وحمل پر پابندی عائد کریںگے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ کمرشل امپورٹرز انڈر انوائسنگ میں ملوث ہیں چین سے چار ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے ڈھائی ارب ڈالر کی انڈر انوائنسنگ ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ سڑکیں عوام کے پیسے سے بنتی ہیں اس پر چلنے والی والی گاڑیوں کو ٹیکس ادا کرنا ہوگا انہوں نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت جاتے جاتے کچھ نہ کچھ ریفنڈ کی ادائیگی ضرور کرے گی وزیر خزانہ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تیس سے زائد کمپنیز کو برانڈ ایوارڈ بھی دیئے