نوازشریف کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا ،ْ ترجمان مسلم لیگ (ن)کی نوازشریف کے بیان کی وضاحت

بھارتی میڈیا نے بیان کو مسخ کر تے ہوئے پراپیگنڈہ کیا ،ْ ملکی نشریاتی اداروں نے بھی بھارتی میڈیا کو فالو کیا ،ْ قومی سلامتی سے متعلق کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ،ْصدر مسلم لیگ (ن )شہباز شریف کے آئندہ الیکشن میں کردار کے حوالے سے بیان بھی مسخ کر کے پیش کیا گیا ،ْشہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں اور انکی کارکردگی کے سب معترف ہیں ،ْآئندہ الیکشن میں شہباز شریف کے کردار پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے ،ْ ترجمان

اتوار 13 مئی 2018 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 13 مئی 2018ء)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ترجمان کی جانب سے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے بیان کی وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کے قائد کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا ،ْبھارتی میڈیا نے بیان کو مسخ کر تے ہوئے پراپیگنڈہ کیا ،ْ ملکی نشریاتی اداروں نے بھی بھارتی میڈیا کو فالو کیا ،ْ قومی سلامتی سے متعلق کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ،ْصدر مسلم لیگ (ن )شہباز شریف کے آئندہ الیکشن میں کردار کے حوالے سے بیان بھی مسخ کر کے پیش کیا گیا ،ْشہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں اور انکی کارکردگی کے سب معترف ہیں ،ْآئندہ الیکشن میں شہباز شریف کے کردار پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے ۔

اتوار کو ترجمان مسلم لیگ (ن )کی جانب سے میاں نواز شریف کے بیان کی وضاحت جاری کر دی گئی ،ْقائد مسلم لیگ ن کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق بھارتی میڈیا نے بیان کو مسخ کرتے ہوئے پروپیگنڈا کیا ،ْملکی نشریاتی اداروں نے بھی بھارتی میڈیا کو فالو کیا ،ْانٹرویو کی تفصیلات میں گئے بغیر اپنی مرضی کے حصے کو پیش کیا گیا ،ْنواز شریف نے 1998 میں مشکل کے ناوجود ملکی سلامتی کے لیے مشکل فیصلہ کیا ۔

ترجمان کے مطابق نواز شریف کے عالمی دباو کے باوجود پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ،ْقومی سلامتی سے متعلق کسی سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں ،ْصدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے آئندہ الیکشن میں کردار کے حوالے سے بیان بھی مسخ کر کے پیش کیا گیا ۔بیان میں کہا گیا کہ شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں اور انکی کارکردگی کے سب معترف ہیں ،ْآئندہ الیکشن میں شہباز شریف کے کردار پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے ،ْشہباز شریف ابھی سے پارٹی کا منشور ملک کے کونے کونے تک پھیلا رہے ہیں۔