ایرانی قوم خوددار ، کسی ظالمانہ دبائو کے سامنے نہیں جھکے گی،جوہری معاہدے پر عمل پیرا ہیں،حسن روحانی

جمعرات 31 مئی 2018 23:57

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 31 مئی 2018ء)ایرانی صدر ھصن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی قوم خوددار ہے کسی ظالمانہ دبائو کے سامنے نہیں جھکے گی،ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے صدر نے کہا ہے کہ دنیا کے اکثر ممالک ایران کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے اعزاز میں دی جانے والی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ بعض عالمی طاقتیں اور خطے کے ممالک ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں جبکہ چند ملکوں کو چھوڑ کر اکثریت ممالک ہمارے عزم کے معترف ہیں اور کہتے ہیں کہ ایران کا موقف صحیح ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم ہے جبکہ آج ہماری حکومت کے سامنے ایک ایسی حکومت ہے جو اپنی جانب سے دستخط شدہ معاہدوں کی پاسداری نہیں کرتی۔