وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ نگران حکومت کرے گی، 7 جون تک قیمتیں برقرار رہیں گی: مفتاح اسماعیل

جمعرات 31 مئی 2018 21:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 31 مئی 2018ء) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق غیر متوقع فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ نگران حکومت کرے گی۔

(جاری ہے)

7 جون تک پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 7 روپے 10 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 20 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ قیمت میں اضافے کاحتمی فیصلہ اوگرا کی سمری پر وفاقی حکومت کرے گی۔ خیال رہے کہ یکم مئی کو بھی وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔ جبکہ مزید اضافے سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔