پی ٹی آئی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ڈاکٹر حسن عسکری اور ناصر درانی کا نام تجویز کردیا

جمعرات 31 مئی 2018 22:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 31 مئی 2018ء) تحریک انصاف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ڈاکٹر حسن عسکری اور ناصر درانی کا نام تجویز کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نگراں وزیراعلی کیلئے سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا تاہم تحریک انصاف کے رہنما ئو ں کی جانب سے ناصر کھوسہ کے نام پر تحفظات کے بعد پنجاب میں اپوزیشن نے یہ نام واپس لے لیا جس پر حکومت اور اپوزیشن میں تنازع کھڑا ہوگیا جس کے پیش نظر ناصر کھوسہ نے نگراں وزیراعلی پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے معذرت کرلی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نگراں وزیراعلی پنجاب کے امیدوار کیلئے نئے ناموں پر غور کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، چوہدری سرور، شفقت محمود، فواد چوہدری، علیم خان اور میاں محمود الرشید شامل تھے۔پی ٹی آئی رہنما ئو ں نے اجلاس میں نگراں وزیراعلی پنجاب کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جس کے بعد دو نام پیش کردیئے گئے ہیں جن میں ڈاکٹر حسن عسکری اور سابق آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی کا نام شامل ہے۔