الیکشن کمیشن نے فواد حسن فواد سمیت وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام تبادلے اور تعیناتیاں منسوخ کردیں

عوامی مفاد میں تبادلوں اور تعیناتیوں کیلئے الیکشن کمیشن کو سفارشات بھجوانے کی ہدایت

پیر 4 جون 2018 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 4 جون 2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت وفاقی اور صوبائی سطح پر ہونے والے تمام تبادلے اور تعیناتیاں منسوخ کرتے ہوئے عوامی مفاد میں تبادلوں اور تعیناتیوں کیلئے الیکشن کمیشن کو سفارشات بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونیو الے نوٹیفیکیشن کے مطابق 31مئی کو انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعدمرکزی اورصوبائی سطح پر تمام تر تبادلے اور تعیناتیوں کے احکامات روک دئیے ہیں نوٹیفیکیش کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن5اور سیکشن 230ایف کے مطابق کوئی بھی اتھارٹی یا نگران حکومت الیکشن کمیشن کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی قسم کی تعیناتی یا تبادلوں کے احکامات جاری نہیں کر سکتی ہے اور اگر کسی قسم کے تبادلوں یا تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے گئے تو یہ الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہوگی نوٹیفیکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 218کے تحت دئیے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے 31مئی کے بعد قومی اور صوبائی سطح پر ہونے والے تمام تبادلے اور تعیناتیوں کی منسوخ کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ عوامی مفاد کے تحت ضروری تبادلوں اورتعیناتیوں کیلئے الیکشن کمیشن سے پیشگی اجازت لی جائے ۔

۔۔۔۔اعجاز خان