کوئٹہ، عام انتخابات2018 کیلئے جنرل اور مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی فارم ایک ہی قسم کے ہیں،الیکشن کمیشن

پیر 4 جون 2018 23:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 4 جون 2018ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات2018 کے حوالے سے وضاحت کی جاتی ہے کہ جنرل اور مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی فارم ایک ہی قسم کے ہیں لہٰذا تمام متوقع امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے کسی بھی قریبی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر بعوض100 روپے کے مطلوبہ کاغذات نامزدگی فارم وصول کر سکتے ہیں مزید یہ کہ کاغذات نامزدگی کے ہمراہ ڈیپازٹ کے لئے کیش اور بینک ڈرافت دونوں قابل قبول ہے۔