نقیب اللہ قتل کیس؛ راؤ انوارکو جیل میں سہولیات دینے کی درخواست منظور

ہفتہ جون 20:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جون ء) انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار سابق ایس ایس پی ملیر را ؤانوار کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست منظور کرلی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، را انوار سمیت دیگر گرفتار ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پہنچایا گیا، سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی افسرایس ایس پی کراچی وسطی ڈاکٹر رضوان پیش ہوئے اور انہوں نے کیس میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

عدالت نے جیل میں ملزم راؤ انوار کو بی کلاس دینے کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے قرار دیا کہ ملزم را انوار کو سب جیل میں رکھنے کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں ہے، اس لئے عدالت عالیہ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے، کیس کی مزید سماعت 14 جون کو ہوگی۔

Your Thoughts and Comments