عمران خان یا کوئی اور، عمران خان کے آبائی حلقے اور میانوالی کی عوام نے فیصلہ سنا دیا

یہ حلقہ صرف اور صرف عمران خان کا ہے ،عمران خان ہیرو آدمی ہیں جو کرپشن کے خلاف ہیں،عمران خان کے علاوہ مسلم لیگ ن ہو یا پاکستان پیپلز پارٹی سب فارغ ہو چکے ہیں،این اے 95 کی عوام کے تاثرات

پیر جون 21:10

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جون ء):عمران خان یا کوئی اور، عمران خان کے آبائی حلقے اور میانوالی کی عوام نے فیصلہ سنا دیا۔معروف صحافی منصور علی خان کے شو میں اپنے تاثرات دیتے ہوئے حلقے کی عوام کی اکثریت نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔این اے 95 کے ووٹرز کا کہنا تھا یہ حلقہ صرف اور صرف عمران خان کا ہے ،عمران خان ہیرو آدمی ہیں جو کرپشن کے خلاف ہیں،عمران خان کے علاوہ مسلم لیگ ن ہو یا پاکستان پیپلز پارٹی سب فارغ ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن قریب سے قریب تر آچکا ہے۔اس حوالے سے پاکستان کی تمام تر سیاسی جماعتوں نے انتخابی معرکے کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔اپنی نوعیت کے حوالے سے الیکشن 2018 کو پاکستانی سیاست کا تاریخی مرحلہ قرار دیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 جمہوری حکومتوں نے یکے بعد دیگرے اپنی مدتیں پوری کی ہیں اور سیاسی و جمہوری طریقے سے رخصت ہو کرچلی گئی ہیں۔

اس مرتبہ ایک بار پھر انتقال اقتدار کا مرحلہ سیاسی طریقے سے آگے بڑھنے جارہا ہے جو پاکستان میں سیاسی کلچر کے فروغ کی بہت بڑی نشانی ہے۔اس انتخاب کی تیاریاں عروج پر ہیں۔سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنے ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر کے اکثر حلقوں میں اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے جبکہ بقیہ کا اعلان جلدل متوقع ہے۔

اس حوالے سے سیاسی میدان کے بڑے فریق اور پاکستان کی اہم ترین سیاسی جماعت مسلم لیگ ن نے بھی اپنے انتخابی پہلوانوں کا اعلان کر دیا ہے۔انتخابات کے نتائج کس کے حق میں جائیں گے اور کس کے خلاف اس کا اصل فیصلہ تو اسی روز ہو گا جب 25 جولائی کو انتخابات کا میدان سجے گا تاہم مختلف نجی فورمز اور صحافی اب ہی سے انتخابات کے نتائج کے حوالے سے سروے کروانے شروع کر دئیے ہیں ۔

ایسا ہی ایک سروے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے حلقے میں بھی کروایا گیا۔این اے 95 میانوالی میں منصور علی خان کے روڈ شو میں عوام نے عمران خان اور تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔عوام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ عمران خان یہاں سے الیکشن لڑرہے ہیں،ن لیگ نے عمران خان کے خوف سے یہاں کام بہت کروائے ہیں لیکن ہم ووٹ عمران خان کو ہی دیں گے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان ہیرو انسان ہیں اور ہمارئ محبت سیاسی ہمدردیاں اور وفاداریاں انہی کے ساتھ ہیں۔انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اب ناکام جماعت ہو گئی ہے کیونکہ انکا سارا زور سڑکوں پر ہے جبکہ عمران خان عوام کی بنیادی ضروریات کی بات کرتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن کے خلاف اچھا کام کر رہے ہیں لیکن عمران خان یوٹرن کے ماسٹر ہیں ۔

اس لئیے ہمیں انکی یہ بات نہیں پسند۔اس موقع پر منصور علی خان نے مختلف لوگوں سے بات کی جس میں زیادہ تر کا کہنا تھا کہ میانوالی کا یہ حلقہ صرف عمران خان کا ہے کیونکہ مسلم لیگ ن ہو یا پاکستان تحریک انصاف دونوں ہی چور ہیں اور ان پر بھروسہ کرنا اب خود کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔این اے 95 کی عوام نے مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کریں۔

Your Thoughts and Comments