شرعی عدالت برداشت نہیں،بھارتی وزیراوقاف کی زہر افشانی

جسے شرعی عدالت عزیز ہے،وہ کسی اسلامی ملک چلاجائے،خوشی خوشی رخصت کریں گے،محسن رضا

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:14

لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 21 جولائی 2018ء)اترپردیش کے وزیراوقاف محسن رضا نے انتہائی توہین آمیز بیان دے کر مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ شریعت عدالت ہم ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔بھارت میں آئین کی حکومت ہے اور آئینی عدالتوں کو ہی کام کرنے دیا جائیگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس کو شریعت عدالت بہت عزیز ہے انھیں چاہیے کہ وہ کسی اسلامی ملک چلے جائیں اور ہم خوشی خوشی انھیں رخصت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :