متحدہ علماء ومشائخ کونسل نے این ای129اور پی پی156,157اور158میں تحریک انصاف کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:23

لاہور۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 21 جولائی 2018ء) متحدہ علماء ومشائخ کونسل کے سربراہ قاری محمد نوید سخی سیالوی کی قیادت میں پوری تنظیم نے شعیب صدیقی سے ملاقات کر کے این ای129اور پی پی156,157اور158میں تحریک انصاف کے پینل کی بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے عبدالعلیم خان اور صوبائی اسمبلی کے امیدواران میاں افتخار اور شعیب صدیقی کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انتخابی مہم میں بھی بھرپور شمولیت کا وعدہ کیا ہے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ اپنی شکست کا یقین ہونے کے بعد نواز لیگ الزام تراشی پر اتر آئی ہے اور ڈس انفارمیشن کی فیکٹریاں کھول دی گئی ہیں، انہوں نے اپنے حلقے میں یوسی150سے نواز لیگ کے کونسلر غلام یاسر شاہ او رتاج پورہ سے پیپلز پارٹی کے سجاد حیدر بھٹی کی پی ٹی آئی میں شمولیت و حمائیت کے اعلان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانسہ پلٹ چکا ہے اور نواز لیگ کا ہمیشہ اقتدار میں رہنے کا خواب چکنا چور ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ اب ملک وقوم کے ایک ایک پیسے کی حفاظت کی جائے گی اور اسے عام لوگوں کو تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کیا جائے گا،شعیب صدیقی نے کہا کہ عبدالعلیم خان کی قیادت میں لاہور شہر اور وسطی پنجاب کا معرکہ سر کرنے جا رہے ہیں ،انشاء اللہ25جولائی کو ہر پولنگ بوتھ سے بلے کی آواز آئے گی۔

(جاری ہے)

پی پی157چونگی دوگیج سے اصغر پٹواری، نواں پنڈ سے میاں قدیر، عاصم ٹاؤن سے میجر مشتاق، چوہدری شاہد لطیف اور میاں منشاء نے شعیب صدیقی کے اعزاز میں کارنر میٹنگز کا اہتمام کیا جبکہ ہربنس پورہ،رائے پنڈ اور دیگر علاقوں میں ڈور ٹو ڈور مہم میں شرکت کرتے ہوئے شعیب صدیقی اور اُن کے ساتھیوں نے لوگوں سی25جولائی کو ہر حال میں پولنگ سٹیشنوں پر پہنچنے اور پی ٹی آئی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔