روس کا شام میں فوجی اڈے پرحملہ آور دو ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

حمیمیم فوجی اڈے پر نامعلوم ڈرون طیاروں کی بمباری سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا

پیر 23 جولائی 2018 12:20

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 جولائی 2018ء)روسی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شام میں قائم حمیمیم فوجی اڈے پر حملہ کرنے والے دو ڈرون طیارے مار گرائے ۔

(جاری ہے)

روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حمیمیم فوجی اڈے پر نامعلوم ڈرون طیاروں کی بمباری سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ روسی فضائیہ نے فوری کارروائی کرکے دونوں ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ حمیمیم فوجی اڈے پر معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ گذشتہ روز ہونے والے حملے سے اڈے پر ہونے والے امور پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :